آئین سے ”صادق اور امین “ کے الفاظ حذف کرنے کیلئے درخواست دائر

Aug 25, 2017

اسلام اباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں ”عوامی نمائندگی ایکٹ1976 کے سیکشن 99ایف“ سے صادق اور امین کے الفاظ کو حذف کرنے کیلئے آئینی درخواست دائرکی گئی ہے۔ درخواستایڈوکیٹ سلیم اللہ خان نے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کی شق 99 ایف میں الفاظ صادق و آمین کا استعمال کیا گیا ہے،صادق اور امین کے الفاظ نبی پاک کی ذات سے منسوب ہیں،اس لیے عام شخص صادق اور امین کے معیار پر پورا نہیں اتر سکتا،تاریخ اسلام میں کسی دوسری شخصیت کے ساتھ یہ الفاظ منسوب نہیں ،جس شخصت کوخود اللہ تعالی نے اعلی ترین درجے پر فائز کیا ہو وہاں تک عام آدمی نہیں پہنچ سکتا، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ عوامی نمائندہ ایکٹ کی دفعہ 99 ایف سے صادق و امین کے الفاظ حذف کئے جائیں اورصادق اور آمین کے الفاظ کی جگہ کوئی متبادل الفاظ شامل کیے جائیں۔

مزیدخبریں