پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوااسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے قراردادجمع کردی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ خارجہ پالیسی کی ازسرنوتشکیل کرکے امریکہ سے دوٹوک بات کی جائے کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کیلئے پاکستان کو انکاقبرستان بنادینگے۔ پیپلزپارٹی کے فخراعظم وزیر کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادکے متن کے مطابق امریکی صدرکی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں کسی صورت قابل قبول نہیں امریکہ نے پاکستان کی قربانیوں کونظراندازکرکے جودھمکیاں دی ہیں وہ ایک آزاد اور خودمختارملک کیخلاف ہے ہم اپنی آزادی پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے امریکہ کی دوغلی پالیسی پوری دنیاپرعیاں ہے کہ انہوںنے ہمیشہ سے پاکستان کی سالمیت کودائوپرلگایاامریکہ پاکستان کواپناغلام سمجھتا ہے لیکن پاکستان کے غیورعوام بھوکے رہ سکتے ہیں لیکن کسی کی غلامی قبول نہیں کرینگے اس لئے وفاقی حکومت خارجہ پالیسی کی متفقہ طور پر تشکیل نوکرے اور امریکہ کواضح پیغام دے کہ پاکستان کسی بھی صورت انکے دھمکیوں میں آنے والانہیں پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کاقبرستان بنادینگے ۔
پیپلز پارٹی، قراردادجمع