اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل )ایوان بالا میںوقفہ سوالات کے دوران جب مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر سینیٹر سردار یعقوب ناصر کا سوال آیا تو ڈپٹی چیئرمیں سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ان سے کہا کہ کیا ان کا کوئی ضمنی سوال ہے تو سردار یعقوب ناصر نے فورا کہا کہ کوئی ضمنی سوال نہیں ہے جس ڈپٹی چئیرمین نے کہا کہ اپنا سوال تو پڑھ لیں اب تو آپ صدر بھی ہیں کوئی ضمنی سوال ہی کر دیں۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں شروع ہوا تو ایوان صرف 7 ارکان موجود تھے ۔ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عدم موجودگی کی وجہ سے وزارت داخلہ سے متعلق سوالات موخر کردیئے گئے۔وزارت ریلویز کے سوالوں کے جواب وزیر امملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی طرف سے دینے پر سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ متعلقہ وزراءایوان میں تشریف نہیں لاتے کیا یہ حکومت کی کوئی حکمت عملی ہے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی وجہ سے وہ ایوان میں نہیں آسکے وضاحت آچکی ہے ۔
وقفہ سوالات
”کوئی ضمنی سوال ہی کردیں“عبدالغفورحیدری کاسردار یعقوب ناصرسے مکالمہ
Aug 25, 2017