مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی + آئی این پی) اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ نے دعویٰ کیا ہے مقبوضہ بیت المقدس میں 15 سو سال پرانے نوادرات دریافت ہوئے ہیں۔ ادھر یورپی یونین نے مغربی کنارے میں صہیونی فوج کی طرف سے 3 سکولوں کی عمارتیں گرانے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔