ورلڈ الیون کا حصہ بننے پر فخر ‘پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہئے: کالنگ ووڈ

Aug 25, 2017

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ الیون میں شامل کرکٹر پال کالنگ ووڈ نے کہا ہے کہ امید ہے دورہ پاکستان میںتمام کھلاڑیوں اور سٹاف کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ ٹیم کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہوئی ہے‘پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہئے ۔ جب تک سکیورٹی کے بارے میں تمام تفصیلات دیکھ نہ لیں کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں ۔41سال عمر ہو گئی ہے اور مجھے ورلڈ الیون کا حصہ بنایا گیا جس پر فخر ہے ۔ میرے خیال میں کراچی میں سب سے زیادہ ہجوم ہوتا ہے ‘ایک انٹر نیشنل میچ کے بارے میں سنا تھا ۔ سب لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں مگر وہاں اب جا نہیں سکتے ۔ یہ جگہ دورہ کیلئے بڑی مشکل ہے ۔ اگر انگلینڈ کو بھی انگلینڈ میں کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے تو ہم بھی جو کچھ ہو سکتا کر تے ‘ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کو واپس لے کر آتے ۔ خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے ۔

مزیدخبریں