پاورپلانٹس گنجائش سے کم پیداوار پر چلانے سے 28ارب کا نقصان ہوا: وزارت پانی و بجلی

Aug 25, 2017

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پانی و بجلی نے گزشتہ مالی سال کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو اضافی بل بھیجے‘ کے الیکٹرک نے صارفین کو 14 ارب کا نقصان پہنچایا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے گزشتہ مالی سال کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو اضافی بل بھیجے۔ بجلی گھر گنجائش سے کم پیداوار پر چلانے سے 28ارب کا نقصان ہوا جبکہ کے الیکٹرک نے صارفین کو 14 ارب کا نقصان پہنچایا۔
وزارت پانی

مزیدخبریں