حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر ترامیم منظور کراسکتی ہے ‘آرٹیکل 63`62 میں ترمیم کے بعد پیپلزپارٹی کے لئے مشکلا ت سودے بازی کی پوزیشن متاثر ہوگی

کراچی ( سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63`62 میں ترمیم کے فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی مشکل میںپھنس گئی۔ حکومت پیپلزپارٹی کی مدد کے بغیر ترمیم منظور کراسکتی ہے حکومت ترمیم منظو ر کرانے میںکامیاب ہوگئی تو اس سے پیپلزپارٹی کی سیاسی سودے بازی کی پوزیشن متاثر ہوگی اور اہمیت کم ہوگی۔ آئین کے آرٹیکل 63`62 میں ترمیم کے لئے پیپلزپارٹی پہلے ہی پالیسی وضع کرچکی ہے اور پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم کی آنے والی پارلیمنٹ مجاز ہوگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت ایوان میں دو تہائی اکثریت رکھتی ہے اور کوئی بھی ترمیم کرسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...