کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے 32 افراد کو رہا کردیا گیا، ملزمان کو ضلع غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا رہائی کے بعد افرادرہا آئندہ سمندر کے بجائے گھر نہانے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے دفعہ 144کے تحت سمندر میں نہانے اور ون وہیلنگ پر پابندی عائد ہے، جس کی خلاف ورزی کرنے والے 32افراد کو ماڑی پور پولیس اسٹیشن سے بس کے ذریعے عدالت پہنچایا گیا۔پولیس کے انویسٹی گیشن افسر اصغر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان لوگوں کو سمندر میں نہاتے گرفتار کیا گیا، دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے افراد میں کم عمر بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔ملزمان پر لوگوںپر عائد کیا گیا کہ پولیس نے انہیں ساحل کے کنارے سے گرفتار کیا ہے،جبکہ ملزمان نے عہد کیا کہ آئندہ سمندر میں نہانے کے بجائے گھر پر نہائیں گے۔گرفتار 32ملزمان کو عدالت نے ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔