وفا قی وزیر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی میئر وسیم اختر اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرستوں نے پی آئی ڈی سی پو لو گراؤنڈ میں عید الاضحی کی نماز ادا کی

Aug 25, 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیئر وفا قی وزیر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی نے ڈپٹی کنو نیئر ومیئر کر اچی وسیم اختر اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست صوبائی اسمبلی خو اجہ اظہا ر کے ہمراہ پی آئی ڈی سی واقع پو لو گراؤنڈ میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی ، ڈپٹی کنوینر ومیئر کر اچی وسیم اختر اور اراکین رابطہ کمیٹی نے پو لو گرائونڈ میں کارکنان و عوام سے عید ملی اور انہیں عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں ملک میں قیام امن، دہشت گردی کے خاتمے، بیماروں کی شفایابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزیدخبریں