لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے الیکشن کمشن پی سی بی اگلے ہفتے شیڈول جاری کرئے گا۔ پی سی بی الیکشن کا اجلاس گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) افضل حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کا الیکشن صاف اور شفاف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بورڈ آف گورنرز کے لیے جب نام آئیں گے تو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلانے کے لیے ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شہزاد رانا کے ساتھ ملکر چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے اگلے ہفتے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔