لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے کہا ہے کہ ن لیگ اعتزاز احسن جیسے متنازعہ شخص کی بطور صدر کبھی حمایت نہیں کرے گی،جو شخص ماضی میں نواز شریف کیخلاف زبان درازی کرتا رہا ہے اس شخص کو نواز شریف کی جماعت صدر کاامیدوار کیسے بنا سکتی ہے،پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا بلکہ ایوان میں مزے سے بیٹھے رہے اب کس منہ سے ن لیگ سے ووٹ مانگا جا رہا ہے۔پیپلزپارٹی مکمل طور پر غیر جمہوری جماعت ثابت ہو چکی ہے اب ن لیگ سے کسی قسم کی توقع رکھنا بے سود ہوگا۔ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں تاریخی اپوزیشن کا کرداد ادا کرے گی۔ شہباز شریف بہترین اپوزیشن لیڈر ثابت ہو نگے۔عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو آسانی سے ہائوس نہیں چلانے دینگے۔دھرنہ پارٹی کو چور دروازے اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا ہے ایسے جعلی مینڈیٹ کی عمر زیادہ نہیں ہو گی۔