لاہور (پ ر) عیدالاضحی کے موقع پر ڈی ایچ اے میں صفائی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ جبکہ عملہ صفائی نے اپنے فرائض پوری جانفشانی اور محنت سے سرانجام دیئے۔ ڈی ایچ اے میں آلائشوں اور دیگر صفائی کے معاملات کو بروقت ٹھکانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ عملہ صفائی نے عیدالاضحی کے موقع پر صبح سے ہی اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے متحرک ہوگیا تھا۔ صفائی پر مامور ٹیمیں چیکنگ کے لئے تیار تھیں۔ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں نے عملہ صفائی کی کارکردگی کو سراہا۔ مساجد کے باہر بھی صفائی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے اور الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ اے کے رہائشیوں نے ایڈمنسٹریٹر اور عملہ صفائی کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔