فیروزوالہ میں جابجا الائشیں تعفن سے شہریوں کا جینا محال

فیروزوالہ(نامہ نگار)عیدالاضحی کے موقع پرشاہدرہ ،امامیہ کالونی ،راناٹائون اورکوٹ عبدالمالک میں عید کے دنوں میں گندگی کاراج رہا۔شہریوں کوسانس لینابھی مشکل ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کے تمام دعوے کاغذی حد تک رہ گئے جگہ جگہ آلائشیں پڑی رہیں جن سے بدبوپھیل گئی۔بدو نہر اوربرکت ٹائون نہرگندگی کے ڈھیروں سے بھرگئی شہریوں کی شکایات پرکسی سرکاری اہلکارنہ کوئی توجہ نہ دی ۔واضح رہے کہ تحصیل فیروزوالہ اورمیونسپل ٹائون کمیٹیو ں میں ناتجربہ کارافسروں کی تعیناتی شہریوں کیلئے وبال جان بن کر رہ گئی ۔ شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے نظام پرتوجہ نہ دینے والے افسروں کو معطل کیاجائے اوران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن