کاہنہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا بطور وزیر اعظم کی کابینہ کا پہلا اجلاس سیاسی انتقامی کاروائی سے شروع ہوا۔ جس میں نواز شریف، مریم نواز ،کیپٹن صفدر ،حسن اور حسین کا نام ا ی سی ایل میں ڈالاگیا ۔تحریک انصاف کو سوچ لینا چاہئے کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا اتنی انتقامی کاروائی کرو جتنی کل کو سہ سکو ۔(ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دورہ اقتدار میں کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی تحریک انصاف نے دھرنے دیے ،ملک کو لاک ڈائون کیا سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اس کے باوجود نواز شریف اور شہباز شریف نے کسی کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی تحریک انصاف کے تمام لیڈر بلا ججک پاکستان میں موجیں کرتے رہے دوسروں کے مینڈیٹ کو چوری کر کے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو عوام نہیں مانتی جعلی مینڈیٹ اور دھاندلی سے بننے والی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتیں اور جلد ہی اپنے انجام کو پہنچے گی ۔