سیاست دان محاز آرائی سے گریز کریں :حاجی یٰسین

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما حاجی محمد یٰسین کرمانوالہ نے کہا ہے کہ سیاست دان محاز آرائی سے گریز کریں اور جمہوری عمل مضبوط کرنے سمیت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی فراہمی کی بات کی ہے ، سیاست دان ماضی سے سبق سیکھیں اور کوئی ایسا عمل ہرگز انجام نہ دیں جس سے کسی غیر جمہوری قوت کو اقتدار پر قابض ہونے کا موقع مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن