راولپنڈی ( آن لائن) پاک فوج نے یوم شہداء کے حوالے سے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قوم اس سال 6 ستمبر کو منفرد اندازمیں اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کریگی، زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر،میڈیاودیگرقومی اداروں کے ہم آہنگ ہرپاکستانی اس منفرد ملک گیرمہم کا حصہ بنے گا۔ شہداءاور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا۔شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اورسرمایہ ہیں۔
فوجی ترجمان