آرمی چیف کی ملاقات‘ چینلجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے : سعودی ولی عہد

راولپنڈی(اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو گزشتہ رات منیٰ میں ملاقات کیلئے مدعو کیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے حج کی ادائیگی پر پاک فوج کے سربراہ کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں پاکستان کی کامیابی کی خواہش سمیت نئی حکومت کیلئے اپنی نیک خواہشات اور ہر ممکن تعاون کا بھی اظہار کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے پاکستان کیلئے ان کی نیک خواہشات کے اظہار اور تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی ہے۔ آرمی چیف نے مسجد نبوی میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے جبکہ ملک و قوم کے لئے دعائیں بھی کیں۔
آرمی چیف

ای پیپر دی نیشن