اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت نے عمران اسماعیل کو سندھ کا گورنر مقرر کر دیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب 29اگست کو گورنر ہاﺅس میں ہو گی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عمران اسماعیل سے حلف لیں گے۔ صدر نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر تقرری کی منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن نے عمران اسماعیل کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنرسندھ مقرر ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ عمران خان کا بھروسہ کرنے پر شر گزار ہوں۔ وفاق کی نمائندگی، سندھ مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کروں گا۔ سندھ کے عوام مجھے اپنے درمیان پائیں گے۔ سندھ کی ترقی میری ترجیح ہو گی۔ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلناچاہتا ہوں۔ وفاق سے سندھ کیلئے خصوصی فنڈز لوں گا۔
عمران اسماعیل