اسلام آباد(آ ئی این پی)میمو کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا جس کی سماعت سپریم کورٹ میں 30 اگست کو ہوگی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطا بق عدالت کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔میمو کمیشن کیس میں ڈی جی ایف آئی اے حسین حقانی کی واپسی سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے، مقدمے کے فریق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔ مقدمے میں ن لیگ کے اکثر رہنما 2011 میں درخواستگزار ہیں۔
میمو گیٹ کیس