صدارتی انتخابات: اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج مری میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی

Aug 25, 2018

اسلام آباد (آن لائن) 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ امیدوار لانے کیلئے آج مری میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر تفصیلی بیٹھک ہوگی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے علاوہ پیپلزپارٹی‘ ایم ایم اے‘ عوامی نیشنل پارٹی اور پی کے میپ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی امیدوار لانے کیلئے دیگر جماعتوں کو قائل کرے گی۔
اے پی سی

مزیدخبریں