اعتزاز جیل آ کر نوازشریف سے معافی مانگیں‘ پھر نام پر غور کرینگے : پرویزرشید

Aug 25, 2018

راولپنڈی(آن لائن + آئی این پی) اڈےالہ جےل مےں قےد نواز شریف اور مریم نواز سے گزشتہ روز ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے 47 رہنماو¿ں نے ملاقات کی۔ ملاقاتیں پہلے سے بنائی کی گئی فہرست کے مطابق کرائی گئیں۔ تفصےلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں نے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقاتیں پہلے سے بنائی گئی فہرست کے مطابق کرائی گئیں جسے نواز شریف اور مریم نواز کی منظوری سے مرتب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ملاقاتیوں کی فہرست میں نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کا خاندان، مریم نواز کی بیٹی، داماد اور سمدھی شامل ہیں۔ اسی فہرست میں مسلم لیگ (ن) کے 47 رہنماو¿ں کے نام بھی درج ہیں جن میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، سینیٹر چوہدری تنویر، لیفٹیننٹ عبدالقادر بلوچ، پرویز رشید، مصدق ملک، راجہ ظفرالحق، عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، سابق وزیر مملکت پیر امین الحسنات، مائزہ حمید اور دانیال عزیز بھی شامل ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا دو دن ملنے نہیں دیا گیا۔ اپنے قائد سے ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ صدر کی نامزدگی اور تحریک کے بارے کوئی بات نہیں کروں گا۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا اعتزاز احسن اڈیالہ جا کر نوازشریف سے اپنے الفاظ کی معافی مانگیں پھر ہی ان کے نام صدارت کے حوالے سے غور کیا جائےگا۔ چوہدری نثار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا چوہدری نثار نے عوام کا فیصلہ دیکھ لیا ہے۔ عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے ۔نواز شریف کے چوہدری نثار سے نہ ملنے کے سوال پر پرویز رشید نے کہا چوہدری نثار سے ملاقات نہ کرنے کی وجہ نواز شریف خود ہی بتائیں گے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کا معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کرتے کہا ہے کہ معافی مانگنے کا مطالبہ غیر سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ فیصلہ کرے حکومتی امیدوار جتوانا ہے یا اپوزیشن کا صدر بنوانا ہے۔

پرویز رشید

مزیدخبریں