صدارتی الیکشن اعتزاز کی زرداری سے ملاقات‘ ایاز صادق کا فضل الرحمن خورشید شاہ اسفندیار سے رابطہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے ملاقات کی جس میں صدارتی انتخابات سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن خصوصی طیارے کے ذریعے نواب شاہ پہنچے، اس موقع پر خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا افضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے، ان کی حمایت کیلئے اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ مسلم لیگ ن بھی ہمارے صدارتی امیدوار کی حمایت کرتے ہوئے ووٹ دے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی متفقہ صدارتی امیدوار لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ اور اسفندیار ولی سے رابطے کئے۔ متفقہ صدارتی امیدوار کے لئے 4 سے 5 افراد کے نام زیر غور ہیں۔ اے پی سی سے قبل شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہو گا۔ صدارتی امیدوار کے لئے سرتاج عزیز، شاہد خاقان اور عبدالقادر بلوچ کے نام زیر غور ہیں۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ کو اپوزیشن رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں۔ سپیکر نے ایاز صادق اور خورشید شاہ کو عید کی مبارکباد دی اور قومی اسمبلی کا اجلاس اچھے طریقے سے چلانے پر گفتگو کی۔ اسد قیصر نے کہا ایوان کی کارروائی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی لیکن ایوان کے احترام اور تقدس کا پورا خیال رکھنا ارکان کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایوان کو پر امن رکھنے کے لیے اپوزیشن کا کردار نہایت اہم ہے۔
ملاقاتیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...