وزارت سنبھالنے کے بعد فواد چوہدری کی آبائی علاقے آمد‘ ڈالروں کا ہار پہنایا گیا

جہلم (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وزارت سنبھالنےکے بعد آبائی علاقے آمد پر انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا گیا۔ واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں فواد چوہدری، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 67 جہلم ٹو سے 93 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے ان کی آبائی حلقہ آمد پر مقامی پی ٹی آئی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے ڈالروں کا ہار پہنایا۔

ای پیپر دی نیشن