پشین: پرانی گنج منڈی میں آتشزدگی،35 دکانیں جل کر خاکستر، کروڑوں کا نقصان

کوئٹہ (اے پی پی)فرنٹیر کور بلوچستان نے پشین کے علاقے پرانی گنج منڈی میں لگی آگ پر قابو پاکر شہری آبادی کو بڑی تباہی سے بچالیا شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے شعلوں نے منٹوں میں پوری منڈی کو لپیٹ میں لے لیا جس سے 35دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں فرنٹیر کور بلوچستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موجود واٹر ٹینکر کے ذریعے آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھیں بریگیڈئیر ندیم سہیل نے آئی جی ایف سی کی ہدایات پرمتاثرہ منڈی کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی بذات خود نگرانی کی کوئٹہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوںنے پہنچتے ہی ایف سی اہلکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اورشہری آبادی کو نقصان سے محفوظ کیا۔ دریں اثناء رکن بلوچستان اسمبلی اصغر ترین نے متاثرہ منڈی کا دورہ کیا اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کی جانب سے مالی تعاون کا یقین دلایا۔آگ لگنے سے 35دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم دکانیں بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...