لاہور(سپورٹس ڈیسک)عام طور پر والدین اپنے بچوں کا نام معنی دیکھ کر رکھتے ہیں لیکن انڈونیشیا میں ایک جوڑے نے تو سب کو حیران کردیا ہے۔انڈونیشیا کے شہر Palembang میں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب والے روز پیدا ہونے والی بچی کا نام رکھنے کیلئے والدین نے کافی سوچ بچار کی۔بعد ازاں تاریخی ایونٹ کی مناسبت سے بچی کا نام عابدہ ایشین گیمز رکھ دیا گیا۔بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اگر یہ جوان ہوکر کسی بھی کھیل میں حصہ لینا چاہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا جبکہ وہ اپنا یہ نام تبدیل بھی کرسکتی ہے۔