ایشین گیمز:قومی ہاکی ٹیم کی قازقستان کو16-0 سے شکست

Aug 25, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز 2018ء میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل تیسرے میچ میں قازقستان کو صفر کے مقابلے 16 گول کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی طرف سے محمد توثیق ارشد نے چار، ابوبکر محمود نے تین، رضوان علی، شان علی، محمد عمر بھٹہ نے دو دو جبکہ مبشر علی، محمد دلبر اور محمد عتیق نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا میچ کل ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ جبکہ اس کا آخری لیگ میچ 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے اومان اور تھالی لینڈ کی ٹیموں کو دس دس گول کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم ہاکی ٹیم ایشیئن گیمز فیلڈ ہاکی ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ کل اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گیا۔ اٹھارہویں ایشیئن گیمز مینز میں فیلڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں میں شائقین ہاکی کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز ہاکی ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں ایشیاء کی 12 ٹیمیں طلائی تمغے کے حصول کیلئے کوشش کر رہی ہیں ، ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، سری لنکا، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا جبکہ گروپ بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش، اومان، تھائی لینڈ اور قازقستان شامل ہیں، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 26 اگست کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، دونوں گروپ سے ٹاپ دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز 30 اگست کو کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل یکم ستمبر کو شیڈول ہے اور اسی روز کانسی کے تمغے کیلئے بھی میچ کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں