چاچڑاں: دریائے سندھ کا کٹائو جاری‘ قبرستان حیدر شاہ بھی زد میں‘ قبریں مسمار‘ متاثرین کا احتجاج

Aug 25, 2018

چاچڑاں شریف‘ ظاہر پیر (نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت)دریائی کٹائو میں اضافہ ۔موضع احمد کڈن کی متعدد بستیاں دریا برد ۔مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ۔قبرستان حیدر شاہ بھی زد میں آ گیا ۔قبریں مسمار ۔کٹائو روزانہ بڑھ رہا اور منچن بند سے چند فٹ دور رہ گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ نے اپنا رخ تبدیل کر لیاہے موضع احمد کڈن کے مقام پر دریائی کٹائو میں اضافہ ہوگیا ہے دریائی کٹائو سے احمد کڈن کی متعدد بستیاں دریا برد ہو چکی ہے ۔ کئی مکانات تباہ ہوگئے ۔ قیمتی فصلات دریا برد ہوچکی ہیں ۔ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ دریائی کٹائو میں شدت سے حیدر شاہ قبرستان بھی زد میں آ گیاہے اور متعدد قبریں مسمار ہو چکی ہیں ۔ کٹائو روزانہ آگے بڑھ رہا ہے اور منچن بندھ سے چند فٹ دور رہ گیا ہے ۔ دریائی کٹائو میں اضافہ اور حکام کی طرف سے اقدامات نہ کرنے پر مقامی لوگوں خادم حسین متاثرہ و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پورا علاقہ دریا بن جائے گا اور منچن بندھ کو بچانا مشکل ہو جائے گا ۔ ڈی سی او ررحیم یار خان فوری نوٹس لیں ۔ اطلاعات کے مطابق ضلعی حکومت کے حکم پر محکمہ مال ، محکمہ ایری گیشن ، محکمہ پولیس کے اہلکار فوری طور پر احمد کڈن سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئے ہیں ۔ ظاہر پیر سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مقامی افراد جام محمد بخش،جام محمد ارشد، جام صدیق احمد،حاظ ارشاد احمد،جام محمد ماجد،مختیار احمد،گل محمد،رئیس حسن،حافظ محمد خادم،محمداسلم،محمد یوسف،جام اقبال،جام ظفر ،ملک فاروق احمد،ملک محمد حسن،رفیق احمد و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں مواضعات میںگزشتہ دو ماہ سے دریائی کٹاو میں شدت آگئی ہے جس کے باعث اب تک 6کلو میٹر کے ایریا میں درجنوں ایکڑ تیار فصلیں دریا برد ہو چکی ہیں انہوں نے بتایا کہ اگر کٹاو اسی طرح جاری رہا تو قریبی بستیوں بستی بوکھیہ،بستی فاروق ڈاہا،بستی غلام نبی ڈڈا،بستی جام ظفر تھکنہ،بستی فدا موہانہ،،بستی اسلم گھلیجہ ،بستی منشی رحمت اللہ،بستی حجام ،بستی الہی بخش،بستی محمد بخش جاڑا،بستی خادم حسین،بستی فاضل شاہ،بستی اچھا،بستی نورائی،بستی میراں،بستی نانکی اور بستی للا سمیت دیگر درجنوں دیہات سمیت زیر آب آجائیں گے اور پانی منچن بند تک آسکتا ہے انہوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ بار بار نوٹس دلانے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کر رہی ،دریائی کٹاو روکنے کے لئے قدامات نا کئے گئے تو 10ہزار افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے نومنتخب وزیر اعلی پنجا ب عثمان بزدار ور وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلی حکام سے نوٹس لیکر فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں