سونمیانی (آئی این پی)بلوچستان میں سونمیانی کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ ڈوب گئی جس کے نتیجے میں دو ماہی گیر ڈوب گئے جبکہ 12 کو بچالیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کشتی الفاتحہ ارحمان کیلئے پاک بحریہ کے آپریشن میں ڈوبنے والے12 افراد کو بچالیا گیا جبکہ دو کی نعشیں ایدھی حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔ترجمان نے کہا بچنے والے افراد کو فوری طبی امداد اور خوراک فراہم کی گئی، پاک بحریہ ہرقسم کے حالات میں اہل وطن کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔بچائے گئے ایک ماہی گیر کے مطابق لانچ میں 22 ماہی گیر موجود تھے۔انسپکٹر محکمہ فشریز عبدالشکور رونجھو نے کہا لانچ کراچی کے ماہی گیروں کی تھی۔