ملتان (کرائم رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے عید الاضحیٰ کی نماز دربار حضرت موسیٰ پاک شہید پر ادا کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن کے لئے اپوزیشن جماعتیں پھر مل بیٹھیں گی اور امید ہے صدارت کے لئے ایک نام پر اتفاق ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی قربانیوں کا وقت شروع ہو گیا ہے حکومت چلانا آسان کام نہیں پی ٹی آئی کو اپنے منشور پر عمل کرنا ہو گا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پسماندہ علاقے سے ہیں اور وزیراعلیٰ کو فری ہینڈ دیا گیا تو مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ سینٹ میں پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے اور جنوبی پنجاب صوبہ پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بن سکتا۔
امید ہے اپوزیشن جماعتیں ایک صدارتی امیدوار پر متفق ہوجائینگی :یوسف رضا
Aug 25, 2018