اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بعد صحافیوں نے ڈاکٹر فیصل سے اعتراض کیا کہ گزشتہ حکومت کے آخری سال سے لے کر وزارت خارجہ مخصوص سوالات کے جوابات دے رہے ہیں اب نئی حکومت کے آنے کے بعد بھی وہی سلسلہ جاری ہے جس پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل آپے سے باہر ہو گئے اور دونوں طرف سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بعد ازاں ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں سے معذرت کر لی۔