زرداری کی زیرصدارت اجلاس، ضمنی، بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

لاڑکانہ (اے پی پی) آصف زرداری کی صدارت میں نوڈیرو ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایم پی اے فریال تالپور، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی، نثار کھوڑو، ایم پی اے ندا کھوڑو، ایم این اے نصیباں چنہ، ایم پی اے پروین قائم خانی، ایم پی اے سردار خان چانڈیو، ایم پی اے برہان خان چانڈیو سمیت پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز، ایم پی ایز و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انتخابات 2018ء اور آنیوالے ضمنی و بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، سابق صدر مملکت آصف زرداری کو اجلاس کے دوران لاڑکانہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ قبل ازیں آصف علی زرداری عید کے دوسرے روز نوڈیرو ہائوس پہنچے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ و دیگر شہروں سے آنے والے پیپلز پارٹی کے ایم این ایز، ایم پی ایزکے علاوہ صدور و سیکرٹری جنرلز نے ملاقات کی اور عید ملے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...