نوشہرہ کینٹ(آن لائن) نوشہرہ چھاؤنی ایک بڑی تباہی سے بچ گئی ،نوشہرہ چھاؤنی کے انتہائی حساس علاقے میں حکیم آباد جی ٹی روڈ سے ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے دھشت گردی کے پیشی اطلاعات کے پیش نظر عیدالضحی کے موقعہ پر نوشہرہ چھاؤنی کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹ قائم کر رکھی ہے ۔ زرائع کے مطابق ہیلمٹ پہنے مشتبہ شدت پسند کو سیکورٹی فورسز نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر سیکورٹی فورسز نے موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرلیا ۔جامعہ تلاشی کے دوران مشتبہ دھشت گرد کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا ہے ۔زرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے لیے سیکورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔زرائع کے مطابق گرفتار مشتبہ ملزم کا نام محمد الیاس ضلع صوابی سے بتایاجارہا ہے۔مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی فورسز،حساس اداروں اور پولیس نے ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں اور مختلف اہم شہروں اور اہم تفریحی مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔زرائع کے مطابق مشتبہ گرفتار ملزم کا موبائل فون اور دوسری دستاوزات قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔