جعلی مینڈیٹ پربننے والی حکومتیں پائیدارنہیں ہوتیں:راناتنویرحسین

Aug 25, 2018

فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما راناتنویرحسین نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ پربننے والی حکومتیں پائیدارنہیں ہوتیں۔نوازشریف خاندان کانام ای سی ایل میں ڈالناسیاسی انتقام ہے۔حکومت نے انتقامی سیاست کا آغازکرکے نئی روایت ڈال دی ہے جوملک کیلئے بہترنہ ہے اپوزیشن اتحاد صدارتی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لائے گی جوا کثریت سے کامیاب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے عید ملن کے موقع پرمختلف وفود سے باتیں کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پرایم پی اے پیرمحمداشرف رسول ،ایم پی اے میاں عبدالروف مسلم لیگ (ن) کے سینئرکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ رکن قومی اسمبلی راناتنویرحسین نے کہانئے پاکستان میں پرانی کابینہ لاکرعمران نے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی ہے۔ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوکرکرپشن کے خلاف جنگ کی باتیں کی جارہی ہیں ۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے دوراقتدارمیں کوئی نئی گاڑی خرید کروزیروں کو نہیں دی۔بلکہ پرانی گاڑیوں کو استعمال میں لاکرانہی پرکام چلایا۔مسلم لیگ (ن) نے تین سال تک سترہ وزرا سے کام لیااورغیرملکی دور ے بھی وزیراعظم کی اجازت کے بغیرنہیں کئے گئے ۔عمران خان کے گرد بہت سے ایسے لوگ ہیں جو نیب کی زد میں ہیں ۔عمران خان نے انتقامی کارروائیوں سے آغازکیا ۔عمران خان نے اپنے دعووں کاجتناشورمچاڈالا ہے اس میں حقیقت کوئی بات نہ ہے ۔

مزیدخبریں