تاندلیانوالہ: زہریلا دودھ پینے، شیخوپورہ :مضر صحت کھانے سے 16افراد کی حالت غیر

تاندلیانوالہ+ شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) بٹ کالونی میں زہریلا دودھ پینے سے ایک خاندان کے 9افراد کی حالت غیر ہو گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کردیا گیا۔ دودھ چھپکلی گرجانے کی وجہ سے زہریلا ہوگیا تھا۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ بھکھی کے علاقہ چک چار رسالہ کے قریب آبادی باغ موڑ شاہنوالہ میں گھر میں زہریلا کھانا کھانے سے 7افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا ۔ منیر احمد کے گھر کھانا تیار ہوا جس کے کھانے سے 77سالہ منیر احمد، 33سالہ امانت علی، 11سالہ نعمان علی، 9سالہ کیف علی، 7سالہ عثمان علی، 4سالہ احتشام علی، 2سالہ شعیب علی بے ہوش ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...