حبکو کو 8ارب 56کروڑ روپے منافع

کراچی(کامرس رپورٹر)حب پاور کمپنی لمیٹڈ(حبکو) نے 30جون کوختم ہونے والے سال کے دوران8ارب 56 کروڑ 50لاکھ روپے کا بعد ازادائیگی ٹیکس منافع کمالیاہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی7.490 روپے رہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کوملنے والے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے زیرتبصرہ سال میں8ارب 77کروڑ42لاکھ روپے کا قبل ازادائیگی ٹیکس منافع حاصل کیاہے۔ حبکو نے اپنے ساجھے داروں کو28فیصد حتمی نقدمنافع دینے کااعلان کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن