راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ریلوے ورکر یونین کے قا ئدین جنید اعوان، انور گجر ، طا ہر محمو د، سلیم ترین ، عبا س لغاری ، مبارک حسین نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کو کمیشن ما فیا کے چنگل سے نکا لا جائے ۔ سپر یم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں کرپشن کے خلاف کئے گئے اقدامات کا خیر مقد م کر تے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے زمینوں کو قبضہ مافیا سے چھڑایا جائے ۔ عر صہ دراز سے ایک ہی ڈویژن میں تعینات افسران کو تبد یل کیا جائے ۔ سپریم کورٹ ، ایف ایس ٹی سے ملازمین کے حق میں آ نے والے فیصلوں پر عمل درآمد کروایا جائے ۔ریلوے سیکنڈری سکول کو ٹی ای ایف انتظامیہ سے واپس لیا جائے ۔ریلوے کیر ج اینڈ ویگن برانچ کے ملازمین کے سکیلوں کو اپ گر یڈ کیا جائے ۔