ریلوے کو کمیشن ما فیا کے چنگل سے نکا لا جائے، زمینوں کو قبضہ مافیا سے چھڑائیں

Aug 25, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ریلوے ورکر یونین کے قا ئدین جنید اعوان، انور گجر ، طا ہر محمو د، سلیم ترین ، عبا س لغاری ، مبارک حسین نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کو کمیشن ما فیا کے چنگل سے نکا لا جائے ۔ سپر یم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں کرپشن کے خلاف کئے گئے اقدامات کا خیر مقد م کر تے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے زمینوں کو قبضہ مافیا سے چھڑایا جائے ۔ عر صہ دراز سے ایک ہی ڈویژن میں تعینات افسران کو تبد یل کیا جائے ۔ سپریم کورٹ ، ایف ایس ٹی سے ملازمین کے حق میں آ نے والے فیصلوں پر عمل درآمد کروایا جائے ۔ریلوے سیکنڈری سکول کو ٹی ای ایف انتظامیہ سے واپس لیا جائے ۔ریلوے کیر ج اینڈ ویگن برانچ کے ملازمین کے سکیلوں کو اپ گر یڈ کیا جائے ۔

مزیدخبریں