اسلام آباد ، سیکو ر ٹی پر و گر ام کے تحت دوہزار افسران و جوانوںنے ڈ یو ٹی دی

Aug 25, 2018

اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس کے عید ا لضحٰی کی چھٹیوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام کے تحت 2000سے زائد افسران و جوانوںنے ڈ یو ٹی سر انجا م دی پولیس کما نڈوز کی اہم مقاما ت پر ڈیو ٹیاں لگائی گئی تھیںفیصل مسجد میں خصوصی نفری تعینا ت کی گئی تھی پولیس کے تمام ونگز کاآپس میں مکمل کوارڈینیشن رہا اس پلا ن کے تحت مختلف پولیس ٹیمیں مختلف ایر یاز میں پٹر ولنگ کرتی رہیںجن کی سر بر اہی ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوزنے کی متعلقہ ایس پیز اس سیکو رٹی و پٹر ولنگ پلان کی از خو د ما نٹیر نگ کرتے رہے اس پلا ن کے تحت اسلام آباد میں مختلف مقاما ت پر ایگل اور بر ائیو و گا ڑ یا ں مو با ئل پٹر ولنگ کی اس کے علاوہ پولیس کمانڈوز کی ٹیمیں اہم مقاما ت ، اہم تنصیبا ت اور دیگر حساس مقاما ت پرلگایا گیا تھا اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہر بھر کے تمام تفریحی مقامات جن میں لیک ویو پارک ،دامن کوہ،پیر سوہاوہ،شکر پڑیاں ،فاطمہ جناح پارک ایف نائن،چھتر پارک،سینٹورس مال کے علاوہ دیگر چھوٹے اور بڑے پارکوں اور سیر گاہوں پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور ان پر اضافی نفری تعینات کی گئی تھی شہر میں داخل ہونے والے اور باہر جانے والے راستوں پر اور شہرکے مختلف مقامات پر پولیس کے جوانو ں کے ذریعے چیکنگ کو موثر بنایا گیااور بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو یقینی بنا یا گیا آپریشن ڈویژن ،اسلام آباد ٹریفک پولیس ،لاجسٹک ڈویژن،سکیورٹی ،سپیشل برانچ کا آپس میں مکمل کوآرڈینیشن رہا اور ایک دوسرے کے ساتھ معلومات شئیر کی جاتی رہیں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کی ڈیوٹی لگائی تھی اسلام آباد کی تمام بڑی ،چھوٹی مساجد ،امام بارگاہوں اور سیر گاہوں اور پارکنگ ،تمام مصروف شاہراہوں ،چوکوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی لگا ئی گئی تھی ،اسلام آباد پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے بھرپور اقدامات کئے گئے جس کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔

مزیدخبریں