فیروزوالا (نامہ نگار) راوی پار اور شاہدرہ کے علاقے میں عیدالاضحی پر بھی کیک اور مٹھائی کی فروخت میں اضافہ ہوا حالانکہ اس عید پر شہری قربانی کے جانور کا گوشت بھیجتے ہیں۔ عید اور ٹرو کے روز جہاں شہریوں نے ایک دوسرے کے گھروں میں قربانی کا گوشت دیا وہاں مٹھائی اور کیک بھی لازمی لے کر گئے جس سے بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں پر رش رہا۔ خاص طور پر آئس کریم، فروٹ چاٹ اور ٹھنڈے مشروبات بڑی تعداد میں فروخت ہوئے۔