بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)تائیوان کو سمندری طوفان بائیلو کا سامنا ہے۔ ہفتے کے روز اس سمندری طوفان کی وجہ سے تائیوان میں سینکڑوں پروازیں معطل کر دی گئیں، جب کہ کاروباری ادارے اور اسکول بند رہے۔ حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اس سمندری طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے علاوہ کئی مقامات پر سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ اسی تناظر میں ہفتے کو حکام نے ملک کے جنوبی حصوں میں 34 ہزار فوجی تعینات کیے ہیں، جو مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔