اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے مسلم لیگ ن کو کمزر کرنے کیلئے ختم کئے گئے۔ پی ٹی آئی نے پنجاب کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا ہوا ہے، پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیںآ رہی۔ ایک صحافی نے احسن اقبال سے سوال کیا کہ کیا مسلم لیگ ن جج کی ویڈیو اسلام آباد ہائیکورٹ لیکر جائے گی؟ مسلم لیگ ن جج کی ویڈیو کی بنیاد پر اپیل دائر کرنے میں دیر کیوں کر رہی ہے؟ اس پر احسن اقبال نے جواب دیا کہ نواز شریف کی اپیل 18 ستمبر کو ہونی ہے اس میں قانونی تقاضے پورے کرینگے۔
بلدیاتی ادارے مسلم لیگ ن کو کمزور کرنے کیلئے ختم کئے گئے: احسن اقبال
Aug 25, 2019