لاہور (وقائع نگار خصوصی) سیشن عدالت نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس سے ہاتھا پائی‘کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے ڈنڈا چھیننے کے مقدمے میں کیپٹن صفدرکی7 ستمبر تک عبوری ضمانت منظورکر لی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظیم شیخ نے سماعت کی۔کیپٹن صفدرکے وکیل نے کہا کہ مریم نوازکی پیشی کے موقع پر پولیس سے ہاتھا پائی نہیں کی۔ دھکم پیل اور پولیس اہلکاروں کے الجھنے سے ابہام پیدا ہوا۔ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا۔ عدالت نے ملزم کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے اور تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔