مس ایڈونچر ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں: آرمی چیف

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول رکھے، آرمی چیف نے فارمیشن افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ موسمی چینلجز اور زمینی صورتحال کے باوجود جوانوں، افسروں کی تیاری اور جذبے کو سراہتے ہیں۔ ہمارے جوان صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہم مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے پوری طرح واقف ہیں جس کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے، کسی بھی مس ایڈونچر یا جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔ آرمی چیف نے دنیا کے بلند ترین میدان جنگ، سخت موسم اور دشوار گزار علاقوں میں حالات کا مقابلہ کرنے پر افسروں، جوانوں کے جذبے کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...