اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان سے دو نئے اراکین کی تقرری آئین میں درج طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے،آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے پاس ان ممبران کا حلف لینے سے انکار کا اختیار نہیں۔ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق نے کہا کہ آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے پاس نئے ممبران کا حلف لینے سے انکار کا اختیار نہیں،دونوں اراکین دیانتدار اور قانون کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے تمام بار ایسوسی ایشنز اور کونسلزنے بھی ان کی تقرری کی حمایت کی ہے۔
نئے ارکان کا تقرر آئین کے مطابق ہوا،چیف الیکشن کمشنر حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتے : فردوس عاشق
Aug 25, 2019