اسلام آباد (جاوید صدیق) مودی حکومت میں اظہار رائے پر پابندیوں کے خلاف احتجاجاً بھارت کی سول سروس کے ایک سینئر افسر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2012 میں سول سروس جوائن کرنے والے ایک آفیسر کنان گوپی ناتھن نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ میں اپنی تحریر و تقریر کی آزادی واپس لینے کیلئے سول سروس چھوڑ رہا ہوں۔ گوپی ناتھن کیرالہ میں سیکرٹری کے عہدہ پر فائز تھے۔ بھارتی آفیسر نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی ریاست نے تحریر و تقریر پر پابندی لگا رکھی ہے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔