مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈرکی خودکشی

سری نگر (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر نے ضلع اننت ناگ میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ پولیس افسر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نے فورسز کو فراہم کئے جانے والے ناقص سہولتوں اور شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کی۔ مقبوضہ کشمیر میں 12 برسوں کے دوران بھارتی فورسز کے 440 اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...