چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کا متحدہ رب امارات کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ ،چیئرمین سینیٹ نے پہلے سے طے شدہ متحدہ عرب امارات کاسرکاری دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دورہ بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے منسوخ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔ اورمودی حکومت کی جانب سے اسوقت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہا ہے اور کرفیو نافذ ہے۔ لہزا ایسے موقع پر متحدہ عرب امارات کا دورہ پاکستانی قوم اور کشمیری ماﺅں، بہنوں اور بزرگوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔ اسلئے چیئرمین سینیٹ نے اپنا اور پارلیمانی وفد کا حالیہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔-
مودی کو اعلیٰ ترین اعزاز دینے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےمتحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کر دیا
Aug 25, 2019 | 10:30