لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کے محمد عمر خان کو عالمی انڈر16 سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔موصولہ طلاعات کے مطابق روس کے شہر تیومن میں جاری عالمی جونیر ایونٹ میں ہنگری کے بیلسو ریویز نے قومی جونیر کیوئسٹ کو 1-4 سے قابو کر لیا،تاہم فائنل کیلئے ہونیوالے مقابلے میں ناکامی کے باوجودعمر خان کا برانز میڈل کے حقدار بن گئے۔واضح رہے کہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی حمزہ الیاس کو پری کوارٹر فائنل میں ہی شکست ہو گئی تھی۔