پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سپورٹس ڈاکٹر اسد عباس کی خدمات حاصل کر لی

Aug 25, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سپورٹس فزیشن ڈاکٹر اسد عباس کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ انہیں قومی ہاکی ٹیم سپورٹس فزیشن تعینات کردیا گیا۔ڈاکٹر اسد عباس آج سے شروع ہونے والے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یہ فیصلہ قومی ہاکی ٹیم کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے پیش نظر کیا ہے۔ڈاکٹر اسد عباس سیکرٹری میڈیکل کمیشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں