پنجاب فٹ بال چیمپئن شپ:گوجرانوالہ فیصل آباد کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پنجاب فٹ بال چیمپئن شپ سیمی فائنلز، گوجرانوالہ یونائیٹڈ نے لاہور کنگز کو پنلٹی ککس پر شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا، دوسرے سیمی فائنل میں فیصل آباد لائیل ایف سی نے بہاولپور کو ایک صفر سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا حق حاصل کر لیا، فائنل آج ہوگا۔لاہور کنگز اور گوجرانوالہ یونائیٹڈ ایف سی کا میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، پنلٹی ککس پر گوجرانوالہ نے چار مرتبہ گیند کو جال میں پھینکا جبکہ لاہور کنگز دو گول کر سکی۔فیصل آباد نے بہالپور کیخلاف ایک صفر سے فتح حاصل کی۔ سہ پہر چار بجے کھیلا جانے والا فائنل میچ براہ راست دکھایا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کیلئے لاہور کنگز اور بہاول پور ایف سی کے مابین میچ آج کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...